counter easy hit

سعودی حکومت نے دوسری بار عمرہ کرنے والوں کے لیے نئی پالیسی متعارف کروا دی

Saudi government introduces new policy for second-time Umrah pilgrims

اسلام آباد(ویب ڈیسک )دوسری بار عمرہ کرنے والوں پر نئے سیزن میں 2000ریال کی شرط لازمی قراردے دی گئی ، نئی عمرہ پالیسی کے فوری نفاذ کی وجہ سے عمرہ درخواستوں اور ویزا کی منظوری بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ،محرم میں عمرہ زائرین سعودی عرب نہیں جا سکیں گے کیونکہ پیکیج کے بغیر عمرہ ویزا دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے ،ادھر وزارت مذہبی امور نے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو ملک کے دیگر ہوائی اڈوں تک توسیع دینے کے حوالے سے سعودی حکام سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ،دریں اثنا وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزارسے زائد حجاج وطن واپس پہنچ گئے ، اب تک 62 ہزار سرکاری جبکہ 60 ہزار پرائیویٹ سکیم کے حجاج کو وطن واپس پہنچادیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بنتن نے حج اور عمرہ کمپنیوں کے مسائل کا جائزہ لینے اور انکے فوری حل پیش کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی کے ارکان حج عمرہ کمپنیوں کے مالکان کی شکایات ، مطالبات اور تجاویز کا احاطہ کریں گے۔ یہ بات حج اورعمرہ کمیٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد بن بادی نے المدینہ اخبار سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کیلئے5نام تجویز کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے ارکان نے حج و عمرہ کمپنیوں کے عمل کی راہ میں 7اہم رکاوٹوں کی نشاندہی بھی کردی ہے۔وزیر حج نے اہم رکاوٹوں کے حل پیش کئے ہیں۔ کمیٹی کے ارکان انکی بابت اپنی رائے دینگے۔ وزیر حج نے کارکنان کی تعداد کم کرنے اور مختلف کاموں میں ٹیم ورک کا رجحان برپا کرنے کی تجویز دی ہے۔ علاوہ ازیں بینکوں میں زرضمانت 5لاکھ کے بجائے ڈھائی لاکھ جمع کرنے کی سہولت کی بات بھی کہی ہے۔ انہوں نے غیر ملکی ایجنٹوں پر ایاٹا کی رکنیت کی شرط منسوخ کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ وزیر حج نے عمرہ کمپنیوں کو قواعد و ضوابط میں ترمیم کے لئے وزارت حج کےساتھ نظر ثانی کا اختیار دینے کی تجویزبھی رکھی ہے۔ آن لائن ویزے کو موثر بنانے اور فنگر پرنٹ کی شرط منسوخ یا ملتوی کرنے کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website