counter easy hit

سعودی حکومت کا پیٹرول کی قیمت 80٪ فیصد تک بڑھانے پر غور

سعودی حکومت مقامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 80٪ فیصد تک بڑھانے پر غور کر رہی ہے، ممکنہ طور پر یہ فیصلہ یکم جنوری 2018 تک نافذالعمل ہوگا۔

Saudi government consider increasing petrol prices up to 80%امریکی نیوز ایجنسی بلو مبرگ کا دعویٰ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل کمی اور ملکی اور بین الاقوامی قیمتوں میں فرق کم کرنے کے لیے سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمت ایک اعشاریہ 35 ریال بڑھانے پر غور ہو رہا ہے۔ اس تجویز پہ فیصلہ رواں ستمبر یا اگلے مہینے اکتوبر میں لیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے متحدہ عرب امارات نے بھی 2015 میں پیٹرول پر سبسڈی ختم کرکے ایندھن کی قیمتیں بڑھادی تھیں۔ سعودی حکومت کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت صرف ایک مرتبہ بڑھائی جائے گی جبکہ دیگر ایندھنوں کی قیمتیں 2018 اور 2021 کے درمیانی مدت آہستہ آہستہ بڑھائی جائیں گی۔