counter easy hit

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیرا عظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ دیا

نئی دہلی: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھارت کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے واپسی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں ولی عہد نے دورے کے دوران شاندار میزبانی پر شکریہ اداکیا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھارت کے دورے کے بعد چین پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے بھارت سے جانے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ دیا ہے ۔ محمد بن سلمان نے خط میں لکھا کہ ” جس طرح آپ نے میری اور میرے وفد کی میزبانی کی ہے اس پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتاہوں ۔ جو بات چیت ہمارے درمیان ہوئی وہ ہمارے ملکوں کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات کی مضبوطی کی تصدیق کرتی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے جوکہ ہماری ریاستوں اور عوام کے بہترین مفاد میں ہوگی۔“محمد بن سلمان نے اپنے خط کے آخر میں نریندرمودی اور بھارتی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری نیک خواہشات کو قبول کریں ۔ بھارتی صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ مودی میرا بڑا بھائی ہے اور میں ان کی بہت قدر کرتا ہوں۔ محمد بن سلمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی شہریوں نے 70 سالوں میں سعودی عرب کی تعمیر ترقی میں بھر پور مدد کی ہے اور ہم انہیں دوست کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس لیے آج ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یہ رشتہ اس طرح چلتا ہے اور دونوں ملکوں کی بھلائی کیلئے اس میں مزید بہتری آتی جائے۔

واضح رہے کہ محمد بن سلمان گزشتہ شب بھارت پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر ان کا استقبال بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیا جس کے بعد آج صبح ان کے اعزاز میں بھارتی صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ان کی بھارتی صدر سے بھی ملاقات ہوئی۔ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے جہاں انہوں نے 44 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا اور معاملات طے کئے گےدارلحکومت نئی دہلی کے ائیر پورٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد کا استقبال کیا۔ محمد بن سلمان بھارت میں دو روز قیام کے لئے گئے تھے ۔ اس دوران انہوں نے انسداد دہشت گردی، سرمایہ کاری ، توانائی اور دفاع سمیت باہمی اطلاعات کے مطابق انہوں نے بھارت میں تقریباَ 44 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ۔ عرب نیوز ایجنسی الجزیرہ کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران بھارت میں آئل سیکٹر میں سعودی کمپنی آرامکو کی سرمایہ کاری کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ۔ اس کے علاوہ عرب انڈیا مغربی ساحل پر 44 ارب ڈالر کی لاگت سے آئل ریفائنری کی تعمیر کرنے پر تبادلہ خیال ہوا ۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے دورے کے دوران بھی 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کا اعلان کیا تھا جوآئل ریفائنری سمیت متعدد شعبوں میں کی جائیگی۔یاد رہے کہ دورہ بھارت سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان میں بھی مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر چکے ہیں ۔