counter easy hit

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کی خبروں پر سعودی حکام کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے مانچسٹر یونائیٹڈ کی خریداری کی خواہش کے حوالے سے رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔سعودی حکام کا کہنا تھا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے حکام نے سعودی عرب کے پی آئی ایف (پبلک انویسٹمنٹ فنڈ) حکام سے اسپانسر شپ کے سلسلے میں ملاقات کی تھی لیکن اس حوالے سے بھی کسی قسم کا معاہدہ طے نہیں پایا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مانچسٹر یونائٹڈ کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فٹ بال کے بھی شوقین نکلے اور اپنے شوق کے ہاتھوں مجبور ہو کر انہوں نے مشہور انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کو خریدنے کے لیے بولی لگا دی۔ ذرائع نے بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مشہور انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کو خریدنے کے لیے 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کی پیش کش کی تھی۔

تاہم اب سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وزیر اطلاعات نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی 3.8 ارب پاؤنڈ میں خریداری سے متعلق گردش کرنے والی تمام رپورٹس کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی خبروں کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپی فٹ بال کلب کی کاروباری قدر کو متعین کرنے والے ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ’مانچسٹر یونائیٹڈ‘ اس وقت یورپ کا مہنگا ترین فٹبال کلب بن چکا ہے۔