counter easy hit

سعودی عرب کے اہم وزیر اچانک پاکستان پہنچ گیے،بڑی خبر آگی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے سعودی وفد نے ملاقات کی جس میں تجارت سمیت کئی دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سعودی مشیر برائے توانائی احمد حامد الغامدی کے درمیان ملاقات ایک نجی ہوٹل میں ہوئی ۔
جس میں دو طرفہ تجارت بڑھانے اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے روزگار کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔سعودی وفد وزیر توانائی عمر ایوب، وزیر پیٹرولیم اور وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی ملاقات کرے گا۔دورے کے دوران سعودی وفد کو درآمدات و برآمدات پر بریفنگ دی جائے گی اور دونوں ممالک کے وفود کے درمیان پاکستان کی برآمدات بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔اس کے علاوہ سعودی وفدکوسی پیک کے صنعتی زون میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی جب کہ ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھروں میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری پر بھی بات ہوگی۔