counter easy hit

سعودی عرب میں فوجی مشق رعد الشمال شروع

Saudi Arabia launched

Saudi Arabia launched

اسلام آباد….سعودی عرب میں فوجی مشق رعد الشمال شروع ہو گئی ہے ،پاکستان سمیت 20 ممالک کی مسلح افواج کے دستے اس میں شامل ہیں۔
سعودی عرب کے شمالی علاقے حفرالباطن جاری رعد الشمال کو خطے کی تاریخ کی سب سے بڑی اور اہم جنگ مشق قرار دیا جا رہا ہے۔رعد الشمال جنگی مشق 10 مارچ تک جاری رہے گی۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ رعد الشمال کا مقصد خطے کے استحکام، امن کے قیام اور دہشت گردی سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہونا ہے ۔مختلف معاہدوں کے تحت پاکستانی فوجیوں کو سعودی عرب بھجوایا جاتا ہے جبکہ سعودی مسلح افواج کے اہلکار پاکستا ن میں تربیت حاصل کرنے آتے ہیں ۔ اس کے علاوہ دوطرفہ جنگی مشقیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔