counter easy hit

سعودی عرب سمیت فرانس میں عید الفطر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Eid al-Fitr Celebrated

Eid al-Fitr Celebrated

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سعودی عرب سمیت فرانس، سپین، پرتگال، اٹلی، ہالینڈ اور دوسرے یورپین ممالک میں عید ا لفطر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات مختلف مساجد میں ہوئے۔ مسلمانوں نے نماز عید کے بعد اللہ کے حضور گڑ گڑ اکر اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔ نمازعید کے لئے مسجد ویلئر لا بل۔ کلچر سنٹر پیری فیت ،حلقہ احباب فرانس۔انجمن فلاح دارین سارسل اور ادارہ منہاج القرآن میں روح پرور اجتماعات ہوئے۔

انجمن فلاح دارین میں حافظ ناصر عبیداللہ نے نماز عید پڑھائی۔جبکہ ادارہ منہاج القرآن فرانس میں علامہ حسن میر قادری اعوان نے نماز عید پڑھائی۔ نماز عید سے قبل علماء کرام نے رمضان المبارک کی فضلیت اور برکات کے حوالے سے خصوصی بیانا ت فرمائے۔

علماء اکرام نے نماز روزہ حج زکوةاور عشر کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ نماز عید کے بعد تمام پاکستانی آپس میں عید کی مبارک دینے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ گلے ملتے رہے۔

عید الفطر کے موقع پرفرانس میں پاکستان کے سفیر پاکستان غالب اقبال نے بھی سفارت خانہ پیرس میں نماز عید اور فیملیز کا پر گرام ترتیب دیا۔جس میں سفارت خانہ کے عملہ کے علاوہ پاکستانی کیمونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز عید میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نماز کے بعد ملکی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔