counter easy hit

سعودی عرب نے تارکین وطن کے اقاموں اوروزیزوں میں مفت توسیع دیدی، استثنیٰ وغیرہ کے کسیز پرنظرثانی کا فیصلہ ،

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) سعودی شاہ سلمان نے سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کے ویزوں اوراقاموں میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ’شاہی فرمان میں مذکورہ بالا استثنا صورتوں پر حسب ضرورت نظر ثانی اور تبدیلی ہوتی رہے گی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کے اثرات کم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے افراد، نجی شعبے، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی امداد کے لیے کوششیں جاری رکھتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیر ملکیوں کے فائنل ایگزٹ ویزوں میں مفت توسیع کی منظوری دی ہے اور انکے اقاموں میں بھی 3 ماہ مفت توسیع ہوگی جو ایگزٹ ری انٹری پر بیرون ملک گئے ہوئے ہیں اور جن کے ویزے پروازوں کی معطلی کی وجہ سے ختم ہوگئے ہیں۔ ان غیر ملکیوں کے ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں 3 ماہ مفت توسیع ہوگی جن کے ویزے استعمال نہیں ہوئے اور پروازوں کی معطلی کی وجہ سے وہ بیرون ملک نہیں جاسکے۔وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ ’شاہی فرمان میں مذکورہ بالا استثنا صورتوں پر حسب ضرورت نظر ثانی اور تبدیلی ہوتی رہے گی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان تمام غیر ملکیوں کے ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں 3 ماہ کی مفت توسیع ہوگی جو بیرون ملک موجود ہیں اور پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آسکے۔اس کے علاوہ مملکت میں موجود ان تمام غیر ملکیوں کے اقاموں اور وزٹ پر آنے والوں کے ویزوں میں بھی 3 ماہ مفت توسیع کی گئی ہے جن کے اقامے اور ویزے پروازوں کی معطلی کے دوران ختم ہوئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website