counter easy hit

سعودی عرب : بس حادثے میں جان بحق ہونے والے عمرہ زائرین میں پاکستانیوں کی تعداد کتنی ہے ؟ افسوسناک اطلاعات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی بس میں آتشزدگی،35افرادجاں بحق،3زخمی ہو گئے.آگ لگنے کا واقعہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان المنورہ کے مقام پر پیش آیا.جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی زائرین بھی ہونے کا خدشہ ہے.

زائرین میں پاکستانی بنگلہ دیشی اور خلیجی ممالک کے بھی زائرین شامل ہیں.عمرہ زائرین کیبس میں آگ لگنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ ٹریفک حادثہ الھجرہ روڈ کلو 170 پر پیش آیا۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ سعودی عرب میں پیش آنے والے افسوس ناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ میں 35 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔جمعرات کو تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سعودی عرب حادثے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 35 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، ریاض سے مکہ جانے والی بس میں 39 مسافر سوار تھے، جاں بحق ہونے والے 35 افراد میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ حادثے میں بچ جانے والے 4 مسافروں میں ایک پاکستانی شہری اکبر بھی شامل ہے، جب کہ جاں بحق افراد کی صحیح تعداد اور دیگر تفصیلات جلد منظر عام پر آ جائیں گی۔ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا پاکستانی سفارتی مشن کے 3 حکام رابطے کے لیے متعین کر دیے گئے ہیں، جن میں عبد الشکور شیخ، مجید حسین اور طارق محمود شامل ہیں جن سے معلومات کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔دفتر خارجہ نے رابطہ نمبر بھی جاری کر دیے ہیں، کہا گیا ہے کہ حادثے سے متعلق دفتر خارجہ کے حکام سے ان نمبرں پر 00966552773332، 0096532347340 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، جب کہ سفارتی حکام سے 00966583723184 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں مدینہ منورہ سے 170 کلو میٹر دور ہجرہ روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے تھے، بس اور ٹرک ٹکرانے سے بس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ سعودی میڈیا کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق افریقی اور ایشیائی ممالک سے ہے۔

Saudi Arabia, accident, and, died, Pakistani, ratio. note, the, number, for, information, about, injured, and, died, pilgrims

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website