counter easy hit

بالاکوٹ حملے کے مقام کی سیٹیلائٹ تصاویر منظر عام پر آگئیں جس نے بھارتی دعووں کی قلعی کھول دی

اسلام آباد: بالاکوٹ حملے کے مقام کی سیٹیلائٹ تصاویر منظر عام پر آگئیں جس نے بھارتی دعووں کی قلعی کھول دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق سین فرانسسکو کی نجی سیٹیلائٹ آپریٹر کمپنی ‘پلینیٹ لیب’ نے اس مقام کی تصاویر جاری کیں جس کے بارے میں بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے فضائی کارروائی کر کے 300 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق سیٹلائٹ تصویروں میں فضائی کارروائی میں ہونے والی تباہی کے آثار نہیں ملے۔ رپورٹ کے مطابق سیٹیلائٹ تصاویر میں 6 عمارتوں کو دیکھا جا سکتا ہے جن کی چھتوں میں کوئی سوراخ یا جلنے کا کوئی نشان موجود نہیں اور نہ ہی عمارتوں کی دیواروں کو دھماکوں سے کسی بھی نقصان کے آثار موجود ہیں۔