counter easy hit

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ سے قبل سرفراز احمد کا انوکھا بیان سامنے آ گیا

Sarfraz Ahmed's remarkable statement came before the New Zealand and England match

لندن(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں شمولیت کا فیصلہ آج نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے درمیان ہونے والے میچ سے ہو گا اور اس حوالے سے کپتان سرفراز نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں اب ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے اور پاکستانی ٹیم دیگر ٹیموں پر انحصار کر رہی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ افسردہ ہیں کہ انہیں افغانستان کے خلاف میچ میں اہم موقع پر غلطی کر کے رن ااوٹ نہیں ہونا چاہیے تھا، ان کی اس غلطی سے پاکستانی ٹیم شکست کے دوراہے پر آگئی تھی، کروڑوں شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں تھیں اور دل کے عارضے میں مبتلا لوگوں نے ٹی وی بند کر دیئے تھے۔ انہوں نے افغانستان کے خلاف میچ میں اہم موقع پر رن آوٹ ہونے کی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے رن آوٹ پر تنقید ہونا درست ہے، میرا دوسرا رن لینا نہیں بنتا تھا اور دوسرا رن لینا میری غلطی تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہار کے بعد کھلاڑیوں کو متحرک کرنے کے کوشش کی اور میرے بات کرنے سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا، سب نے مل کر فتوحات کو ممکن بنایا، میں نےکھلاڑیوں کو بتایا تھا کہ ہم کہیں نہ کہیں غلطی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا نہایت اہم میچ آج ہونے جارہا ہے جو کہ پاکستان کی قسمت کا فیصلہ بھی کرے گا ، میچ آج دوپہر اڑھائی بجے چیسٹرلی میں شروع ہو گا جس میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو سیمی فائنل میں سیٹ پکی کرنے کیلئے آج کامیابی درکار ہے تاہم شکست کی صورت میں انگلینڈ کو گھمبیر صورتحال کا سامنا ہو گا جبکہ نیوزی لینڈ کیلئے بھی مشکلات کھڑی ہو نے کا امکان ہے۔میزبان ٹیم 10 نمبروں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر کی ٹیم ہے اور اس کا نیوزی لینڈ کیخلاف ریکارڈ بھی بہت برا ہے۔کرکٹ کے ورلڈکپ مقابلوں میں انگلش ٹیم 36 سال سے مسلسل نیوزی لینڈ کے سامنے ناکام رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website