counter easy hit

پی سی بی نے سرفرازاحمد کو بڑا جھٹکا دے دیا ، شائقین کرکٹ کے لیے بڑی بریکنگ نیوز

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سرفراز احمد کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ان کی جگہ بابر اعظم کو نیا کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی کارکردگی متاثر کن نہیں اس لیے انہیں تبدیل کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سرفراز کی جگہ بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے کے امکانات روشن ہیں تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان پاک سری لنکا سریز کے بعد متوقع ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کے نوجوان بلے باز بابراعظم نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو سنچریوں کے ریکارڈ میں پیچھے چھوڑ دیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف بابر اعظم 105 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، یہ ان کے کیریئر کی 11 ویں سنچری ہے جو انہوں نے 97 گیندوں پر بنائی۔سنچریوں کے ریکارڈ میں بابر اعظم نے بھارتی کپتان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور انہوں نے اپنے کیریئر کی 11 ویں سنچری 71 ویں اننگز میں بنائیجبکہ ویرات کوہلی نے 82 ویں اننگز میں11 سنچریاں بنائی تھیں۔جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 64 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 65 اننگز میں 11سنچریاں مکمل کی تھیں۔بابر اعظم نے اپنی 71 ویں اننگز میں ایک اور سنگ میل عبور کیا اور وہ 2013 کے بعد ایک سال میں ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے رواں سال ون ڈے میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے۔بابر اعظم نے یہ کارنامہ رواں سال اپنی 19 ویں اننگز میں انجام دیا جس کے بعد وہ ایک سال میں ہزار رنز بنانے والے تیز ترین پاکستانی کرکٹر بن گئے۔بابر اعظم نے سال 2019 میں اپنا ہزارواں رن سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں اپنی اننگز کے 54 واں رن مکمل کرکے حاصل کیا۔ وہ 2013 کے بعد کسی کلینڈر ائیر میں ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ان سے قبل 2013 میں مصباح الحق اور محمد حفیظ نے سال میں ہزار، ہزار رنز بنائے تھے۔

SARFRAZ AHMED, QUITS, AS, CAPTIAN, BABAR AZAM , WILL, BE, THE, NEW, CAPTAIN, PAKISTAN, TEAM

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website