counter easy hit

سردار احمد خان لُنڈ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا

کراچی: دادو سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 235، دادو 2 سے امیدوار سردار احمد خان لُنڈ نے رانا مشہود احمد سے مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ (ن) کی پریس کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی اور صوبائی صدر شاہ محمد شاہ، بزنس فورم کے چیئرمین اشتیاق بیگ، سینیٹر سلیم ضیاء، سردار یٰسین آزاد ایڈوکیٹ اور کئی اہم رہنماؤں کی موجودگی میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Sardar Ahmed Khan Loond announced to joining of the PML-Nپارٹی ذرائع کے مطابق سردار احمد خان لُنڈ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا جائے گا اور وہ ’’شیر‘‘کے انتخابی نشان سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ سردار احمد خان لُنڈ نے موجودہ الیکشن کیلئے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے جو ریٹرننگ آفیسر دادو نے منظور کرلئے ہیں۔ سردار احمد خان لُنڈ ، لُنڈ قبیلے کے سرکردہ رہنماہیں ۔ 2002ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور 42000 ووٹ حاصل کئے تھے۔