counter easy hit

سادات ٹاؤن جھنگ سیداں میں سماجی شخصیت قاضی ساجد مسعود کے زیرانتظام اپنی مدد آپ کے تحت گلی قاضی جنرل سٹور میں سیوریج لائن بچھانے کے کام کا افتتاح

اسلام آباد، سادات ٹاؤن جھنگ سیداں میں قاضی ساجد مسعود کے زیرانتظام گلی میں سیوریج لائن بچھانے کا کام جاری ہے

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)ادات ٹاؤن جھنگ سیداں میں سماجی شخصیت قاضی ساجد مسعود کے زیرانتظام اپنی مدد آپ کے تحت گلی قاضی جنرل سٹور میں سیوریج لائن بچھانے کے کام کا افتتاح کردیا گیا ہے. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کاقدیمی نواحی علاقہ جھنگ سیداں محلہ سادات بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ سہولتوں کی عدم فراہمی کے حوالے سے محلہ سادات جھنگ سیداں مکینوں نے بتایا کہ علاقہ بجلی، گیس، پینے کے صاف پانی، گلیوں کی تعمیر اور سیوریج کے نظام سے محروم ہے جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مکینوں نے کہا کہ یہاں بجلی، گیس کی فراہمی، ٹیوب ویل، سیوریج اور گلیوں کی تعمیر ومرمت کے بارے میں سابقہ مقامی حکومتوں نے وعدے کیے اور فنڈز مختص کرنے کے دعوے کئے مگر نہ جانے فنڈز کہاں گئے۔ مکینوں نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے بجلی گیس کی فراہمی سمیت دیگر مسائل حل کرنے کاوعدہ کیا لیکن تاحال وہ پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آتا ہے ان کی جانب سے علاقے میں گیس فراہمی کا منصوبہ کاافتتاح ہوئے بھی کئی ماہ گذر گئے لیکن کوئی پیشرفت نہیں کی گئی ہے. علاقہ چوروں، ڈاکوؤں، جوئے اور برائیوں کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے یہا‌ں دن دیہاڑے سٹریٹ کرائمز عروج پر ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں، معززین علاقہ قاضی ساجد مسعود، مشتاق احمد، ارشاد ستی، نوشاد، ماسٹرنذیر، قاضی فریداحمدشریف،قاضی سہیل شریف، محمد منیر، سلطان خان، اورنگزیب خان، محمد محسن عزیز، محمد نافع خلیل اور دیگر نے وزیراعظم عمران خان اور رکن قومی اسمبلی راجہ خرم شہزاد نواز سے اپیل کی ہے کہ ہم یہاں پر جدی پشتی رہائشی اور اسلام آباد بننے سے پہلے یہاں پر مکین ہیں۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ بجلی، گیس کی فراہمی سمیت علاقے میں ٹیوب ویل، سیوریج اور گلیوں کا تخمینہ کرکے فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے اور علاقے کے مسائل حل کئے جائیں تاکہ عوام بنیادی سہولیات کے ساتھ زندگی بسر کرسکیں. سادات ٹاؤن جھنگ سیداں میں سماجی شخصیت قاضی ساجد مسعود کے زیرانتظام اپنی مدد آپ کے تحت گلی قاضی جنرل سٹور میں سیوریج لائن بچھانے کا کام شروع کردیا ہے علاقہ مکینوں نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں جب سرکاری سطح پر علاقے کی تعمیر وترقی کاکام عمل میں نہیں لایا جارہاہےتو عوام اپنے مسائل اپنی مددآپ کے تحت حل کرنے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت علاقے کے مسائل حل کرے اور مکینوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website