ممبئی: نامور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا خود پاکستان میں بھارتی جاسوس کہنے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کی فلم’’راضی‘‘کا ٹریلر جاری
اپنے حساس موضوع کے باعث سوشل میڈیا پر فلم کے حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، تاہم یہ فلم اس وقت مزید متنازع بن گئی جب ایک بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ ’’عالیہ بھٹ کی فلم راضی ایک بھارتی لڑکی کی کہانی ہے جو ایک پاکستانی آدمی سے شادی کرتی ہے لیکن کام بھارت کیلئے کرتی ہے، بنیادی طور پر یہ فلم ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی کی کہانی لگتی ہے‘‘۔








