counter easy hit

سمیع اسلم سنچری بنانے میں ناکامی پر افسردہ

Sami Aslam scored upset at failing to make

Sami Aslam scored upset at failing to make

خراب سٹروک نے بڑی اننگز کا خاتمہ کر دیا ، مستقبل میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا :پاکستانی اوپنر

شارجہ: پاکستانی بیٹسمین سمیع اسلم ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کے باوجود سنچری بنانے سے محرومی پر افسردہ ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ کھیل میں ان کی توجہ اور یکسوئی میں کمی نہیں ہے اور وہ گیند سے اچھی طرح نمٹ رہے ہیں ۔ سمیع اسلم نے کہا کہ ان کا ذاتی طور پر خیال ہے کہ خراب شاٹ نے ایک اچھی اننگز کا خاتمہ کیا اور وہ اپنے سکور کو 100میں تبدیل نہ کر سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور اوپنر بڑے شاٹ کھیل کر اچھا آغاز فراہم کرنا ہوتا ہے اور اگر ان کے ملک میں ڈومیسٹک ریکارڈ کو دیکھا جائے تو وہ میچوں میں کئی مرتبہ سنچریاں بنا چکے ہیں اور ان کا اپنی اننگز کو سنچری میں ڈھالنے کا تناسب بھی بہترین ہے لہٰذا حالیہ ٹیسٹ میں جو کچھ ہوا اس پر انہیں بھی مایوسی ہے کہ وہ پانچ روزہ کرکٹ میں اولین سنچری کا جشن نہیں منا سکے ۔ یاد رہے کہ سمیع اسلم نے گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے سات میچوں میں پانچ نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں ۔ دوسری جانب ویسٹ انڈین سپنر دیوندرا بشو کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 300 رنز کے اندر آؤٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ گیبریل کے ساتھ دوسرے میڈیم پیس بائولرز نے ممکنہ طور پر اچھی باؤلنگ کی جس سے پاکستان ٹیم کو دبائو میں لانے کے مواقع پیدا ہوئے جبکہ وکٹ سے بھی ابتدا میں سپنرز کو مدد ملی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website