counter easy hit

سلمان خان رومانیہ کی حسینہ لولیا وینتور پر مہربان

بالی ووڈ کے دبنگ خان ان دنوں رومانیہ کی حسینہ لولیا وینتور پر کافی مہربان نظر آرہے ہیں۔ سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ کوکروڑوں کا فلیٹ اور گاڑی تحفے میں دیدی ۔

Salman Khan kindness on the Romania iuliavantur

Salman Khan kindness on the Romania iuliavantur

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلو میاں کی گرل فرینڈ لولیا وینتورممبئی کے ہوٹل میں قیام پذیر تھیں اور اپنا گھر لینے کی خواہشمند تھیں جس کا علم ہوتے ہی دبنگ خان نے ان کی مشکل آسان کردی۔ سلمان خان نےان کے لیے ممبئی کے پوش علاقے میں کروڑوں روپے مالیت کا فلیٹ خرید کر انہیں تحفے میں دے دیا جب کہ سلو میاں نے اپنے گلیکسی اپارٹمنٹ کے قریب خریدے گئے فلیٹ کے کاغذات بھی لولیا کے نام کرادیئے ہیں جس کے بعد لولیا کی ممبئی میں اپنے گھر کی خواہش پوری ہوگئی ہے۔ سلمان خان نےان کو کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹ کے ساتھ ساتھ مہنگی کار بھی تحفے میں دی ہے جبکہ سلو میاں نے موسیقار ہمیش ریشمیا کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ لولیا کے گلوکاری کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں ان کی مدد کریں۔ واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کی دوست لولیا وینتورمختلف تقریبات میں ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں اور گزشتہ دنوں دونوں خاندان کے ہمراہ مالدیپ میں چھٹیاں بھی گزار کر آئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website