counter easy hit

سلیم صافی نے فکر انگیز دعویٰ کر ڈالا

Salim Safi has made a serious claim

ملتان (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی سلیم صافی نے کہاہے کہ بھارت میں پا ک بھارت تعلقات کی چابی نا ن سٹیٹ ایکٹر کے ہاتھ میں دیدی گئی ہے،ہم ایران اور سعودی عرب کے تنازع میں بھی فریق بنتے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ امن اورجنگ پاکستان اوربھارت کے رویے پر منحصر ہوگی ، پاکستان اور انڈیا کے معاملات ایسے ہیں کہ ان میں نا ن سٹیٹ ایکٹر بھی ملوث ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں پا ک بھارت تعلقات کی چابی نا ن سٹیٹ ایکٹر کے ہاتھ میں دیدی گئی ہے ۔اس وقت ہم پر بڑامشکل وقت آگیاہے ، ہم ایران اور سعودی عرب کے تنازع میں بھی فریق بنتے جارہے ہیں، امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہورہے ہیں، چین کے ساتھ معاملہ ویسانہیں رہا ۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے موجود ہ قیادت میں اتنی اہلیت نہیں کہ ان چیلنجز سے نمٹ سکے ، اس لئے ہم کواپنے گھر کی فکر کرنی چاہئے ۔ پروگرام میں شریک سینئر صحافی فیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مودی کے جیتنے کے بعد پاکستانی قیادت یہ امید لگارہی ہوگی کہ اب بھارت سے بات ہوگی ، اصل بات یہ ہے کہ مودی آر ایس ایس کے بغیر کوئی بات نہیں کرسکتے اور آر ایس ایس نہ پاکستان کوتسلیم کرتی ہے اور بھارت سے بھی مسلمانوں کوختم کرنا چاہتی ہے ، ا س لئے مودی کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کے بعد بھی مسئلہ کشمیر پر کوئی پیش رفت نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ فرشتہ بچی کا قتل پولیس کے نظام کی ناکامی ہے جو پہلے ہی ناکام تھا لیکن اب اوپر سے ایک نااہل حکومت کی وجہ سے وہ مزید بگڑ گیاہے ۔پروگرام میں شریک سینئرصحافی ارشاد بھٹی نے کہا کہ مودی شائد تاریخ میں اپنا نام لکھوانے کیلئے آگے بڑھ کرکہہ دیں کہ آئیں جی ہم بیٹھ کر بات کرتے ہیں اور پاکستان میں عمران خان بھی ہیں جوروایتی سیاستدان نہیں ہیں لیکن اس میں مسائل پھر وہی ہیں جیسے مسئلہ کشمیر ، ممبئی حملے ، سمجھوتہ ایکسپریس وغیر ہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم غلطی کررہے ہیں کہ امریکہ کو اندازے سے کم خیال کررہے ہیں اور چائنہ کو اندازے سے زیادہ خیال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرشتہ کے با پ نے کہاہے کہ اگر پولیس پہلے دن ہی ایف آئی درج کرلیتی اور اس کو تلاش کرلیا جاتا تو میں اپنی بیٹی کوچہرے سے شناخت کرلیتا لیکن اب میں نے اپنی بیٹی کو چادر سے پہچانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لاتوں کے بھوت ہیں ، جب تک ان لوگوں کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جائے گا، چوکوں پر نہیں لٹکایا جائے گا ، اس وقت یہ معاملہ کنٹرول نہیں ہوگا ۔ پرووگرام میں شریک آئینی ماہر بابر ستار نے کہا کہ مودی سیکولر سٹینڈ سے ہٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ دوبارہ منتخب ہوکر آگئے ہیں اور کشمیر کو بھارت میں ضم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی عالمی برادری کو مطمئن کرنے کیلئے کچھ ملاقاتیں شائد کرلیں لیکن وہ آگے بڑھنے کیلئے بالکل تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کسی کابچہ یا بچی گم ہوجاتی ہے تو پولیس والے بالکل توجہ نہیں کرتے جب تک وہ کسی ایلیٹ کلاس کا بچہ نہ ہو ، پولیس والوں کو جب جاکرکہا جاتاہے کہ بچہ گم ہوگیاہے تو وہ کہتے ہیں کہ شام تک واپس آجائے گا ، اگر وہ نہ آئے تو پھر بتائیے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی نظام بنانا ہوگا ، یہاں اس حوالے سے کوئی نظام نہیں ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website