counter easy hit

سلیم صافی نے اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ کر دیا

Saleem Safi made the biggest claim ever

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ ملک میں خوف کی فضاءہونے کی وجہ سے پیسہ بیرون ملک جارہا ہے ، نیب کی کارروائیوں پر پچھتانا پڑے گا ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ اس وقت ملک میں خوف کی فضاءکی وجہ سے پیسہ ملک سے باہر نکل رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کچھ بھی کرے ،معیشت کا معاملہ بہتر نہیں ہوگا ، نیب کی جانب سے جو کارروائیاں کی جارہی ہیں ، ان پر پچھتانا پڑے گا ۔سلیم صافی کا کہنا تھا کہ احتساب اوپر سے شروع ہوناچاہئے اورتمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر بلا امتیاز کیا جائے ۔ اب اگر آصف زرداری اور ان کی بہن پر منی لانڈرنگ اورجعلی اکاﺅنٹس کے الزامات ہیں تو وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا تحریک انصاف کی حکومت کاحصہ بن کر صاف پا ک ہوگئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق انکوئری میں ضمانت میں دو اکتوبر تک توسیع کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت کی سماعت پر شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوئے جہاں نیب کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کے خلاف انکوئری مکمل کرلی گئی ہے،انکوئری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کے لیے چئیرمین نیب سے اجازت حاصل کرنی ہے،ایک ماہ کی مہلت درکار ہے،جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ لگتا ہے نیب نے اس معاملے کو بہت سنجیدہ لے لیا ہے،عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت میں دو اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہےکہ دو سال تک لاٹھی کا سہارا لے کر عدالت میں پیش ہونے والے شرجیل میمن آج عدالت پیشی کے موقع پر اچانک ٹھیک ہوگئے اورضمانت پر رہائی ملتے ہی ناوہیل چیئر رہی اور نہ ہی لاٹھی کا سہارا،اس سے قبل جب شرجیل انعام میمن گرفتار تھے تو وہ جب بھی عدالت میں پیش ہوئے یا تو وہیل چیئر پر بیٹھے ہوتے تھے یا پھر ان کے ہاتھ میں لاٹھی آتی تھی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق یگا منی لانڈرنگ کیس میں اب تک کا سب سے بڑا انکشاف سامنے آگیا، وعدہ معاف گواہ ناصر لوتھا کے مطابق ایک بھارتی شہری سابق صدر آصف علی زرداری کیلئے منی لانڈرنگ کرتا رہا ہے۔ناصر لوتھا نے منی لانڈرنگ کیس میںریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ میں بھارتی شہری بھی ملوث ہے۔ ناصر لوتھا کے مطابق ان کی آصف زرداری سے صدر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی جہاں عبدالغنی مجید بھی بیٹھا ہوا تھا۔ آصف زرداری نے کہا کہ اس کا خیال رکھیں ، یہ میرا خاص آدمی ہے۔ناصر لوتھا نے بتایا کہ عبدالغنی مجید اور حسین لوائی دبئی میں اس کے پیلس میں آئے تھے اور دونوں نے انہیں سمٹ بینک بنانے کے متعلق بتایا، انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو جو پیسے دیں گے اسے دبئی میں انویسٹ کردیں۔ ایک بھارتی شہری اشیش مہتا ان کی جانب سے مجھے پیسے پہنچاتا رہا، میرا اس بینک میں ایک بھی شیئر نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website