counter easy hit

سجاد کریم کی یورپی پارلیمنٹ میں روز نامہ کی رپورٹ کی مذمت

Sajjad Karim

Sajjad Karim

نیلسن (پ ر) برطانوی اخبار روزنامہ ‘سن’ کی صفحہ اول پر شہ سرخی کے ساتھ ہرزہ سرائی کہ بیس فیصد برطانوی مسلمان دہشت گردوں (لفظ جہادی استعمال کیا گیا ہے) کے حامی ہیں کا عوام میں خصوصاً مسلمانوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

اگرچہ ہمارے منتخب نمائندوں کی طرف سے اس پر رد عمل بڑا مایوس کن اور حوصلہ شکن ہے ماسوائے نارتھ ویسٹ سے رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم کے جنہوں نے یورپی پارلیمنٹ میں فلور پر کھڑے ہو کر اس روز نامہ کی کاپی لہراتے ہوئے سخت لتے لیتے ہوئے اس رپورٹ کی مذمت کی اور یورپین پارلیمنٹ میں یورپی یونین کے تمام ممبران ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے اور متنوع معاشروں میں بسنے والے شہریوں کے باہمی تعلقات میں زہر گھولنے کے مترادف یہ بے بنیاد ہرزا سرائی ہماری یورپی اقدار کے لئے بڑا چیلنج ہے۔

اس کے ارتداد اور نسداد کے لئے عملی اقدام اور قابل عمل حکمت عملی کی ضرورت ہے تا کہ بعض عناصر کی جانب سے نفرت و تقسیم کا پھیلایا جانے والا زہر اثر پذیر نہ ہو سکے اور متنوع المزاج اور متنوع المذاہب معاشرے امن کی زندگی بسر کر سکیں۔