counter easy hit

سانحہ ساہیوال :پاکستان کی نامور سیاستدان کا چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان کی نامور سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی کارکن پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ مانیکا کا ایک انٹرویومیں کہنا تھا کہ میں نے ایک کتے کی آنکھوں میں آنسو دیکھے تھے ۔ ان کو ساہیوال حادثے میں ہلاک کیے جانیوالوں کے یتیموں کے آنسو کیوں نظر نہیں آتے ؟نجی ٹی وی کے نیوز پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سینئر پیپلز پارٹی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی کی ترجمانی نہیں کررہی بلکہ ایک انسان اور پاکستان کے شہری ہونے کے طورپر سانحہ ساہیوال میں کی جانیوالی زیادتی پر بات کر رہی ہیں ۔ پلوشہ خان نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ یہ دن میں واقعہ ہوا ، اگر یہ رات کو ہوتا تو اس واقعہ کا دن میں کس کو علم بھی نہیں ہونا تھا ۔ ساری چیزیں منظر عام سے غائب ہو جانی تھی خاتون اول بشریٰ بی بی نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ میں نے ایک کتے کی آنکھوں میں آنسو دیکھے ، کیا ان کو سانحہ ساہیوال میں مارے جانیوالے کے یتیموں کے آنسو نظر نہیں آتے ؟انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ ہم دوکروڑ دے دیں گے ۔ ہم دوکروڑ کو سو سے ضرب دیتے ہیں ، کیا کوئی ان میں سے اپنے گھر والوں کے ساتھ ایسا سلو ک کروانے کیلئے تیار ہے ۔ حکومت نئے پاکستان کی بات کرے ،عثمان بزدار مٹی کے مادھو ہیں ۔ اصل اختیارات کا استعمال کرنیوالا مجرم ہے ۔پرانے پاکستان کو کوسنے والے اب نئے پاکستان کی بات کریں ۔