counter easy hit

یہ دنیا کا ایک عجیب جمہوریہ ہے۔ جو نہتے اور معصوم عوام کے قتل عام اور نسل کشی کو جائز سمجھتا ہے، صاحبزادہ عتیق

یہ دنیا کا ایک عجیب جمہوریہ ہے۔ جو نہتے اور معصوم عوام کے قتل عام اور نسل کشی کو جائز سمجھتا ہے، صاحبزادہ عتیق

پیرس(یس اردو مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان پریس کلب فرانس کے بانی وسابق صدر صاحبزادہ عتیق الرحمن نے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے 27 جنوری کو ایفل ٹاور پر دن 03:00 بجے ہونے والے مطاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسا ملک جس نے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا، کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ ہندوستان میں قیام پاکستان کے وقت لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام ہوا اور مسلم کش فسادات میں ایک لاکھ سے زیادہ مسلمانوں کو ریاستی پشت پناہی میں انتہائی بے دردی سے شہید کیاگیا اور جس ملک کے آئین میں مسلمانوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے۔ مسلمانوں سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے۔ بھارتی فوجی جنھیں لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام میں مجرم قرار دے کر انٹرنیشنل ٹریبونل میں مقدمہ چلا کر پھانسی دی جائے۔ انہیں میڈلز دیئے جاتے ہیں۔ ترقیوں سے نوازا جاتا ہے۔ یہ دنیا کا ایک عجیب جمہوریہ ہے۔ جو ہر سال 26 جنوری کو  یوم جمہوریہ مناتا ہے اور  نہتے اور معصوم عوام کے قتل عام اور نسل کشی کو جائز سمجھتا ہے۔

پیرس، بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ، تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی بھرپور شرکت کریگی

‎احتجاجی مظاہرہ ستائیس جنوری بروز اتوار دن تین بجے بمقام ایفل ٹاور پیرس۔
بھارت کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف ستائیس جنوری بروز اتوار دوپہر تین بجے سے پانچ بجے تک میٹرو ٹروکاڈیرو ایفل ٹاور پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تمام پاکستانی اور کشمیری خواتین و حضرات سے درخواست ہے کہ اس مظاہرہ میں شرکت فرمائیں۔

تمام پاکستانی اور کشمیری خواتین و حضرات سے درخواست ہے کہ اس مظاہرہ میں شرکت فرمائیں۔
منجانب : میاں ذوالفقار جتالہ ۔ چوہدری منیر احمد وڑائچ ۔ محمد یوسف خان ، چوہدری کامران یوسف گھمن ۔ ماجد چیمہ ،راجہ علی اصغر ، چوہدری سجاد ڈوگہ ، قاری فاروق احمد فاروقی ، میاں محمد امجد ،محترمہ آصفہ ہاشمی ، راجہ اشفاق احمد ، اختر علی بٹ ، چوہدری نوید پکھووال ، راجہ مظہر ذمہ واریہ ، سردار ظہور اقبال ، چوہدری گلزار لنگڑیال ، یاسر قدیر ، چوہدری ذوالفقار نگیال ، اصغر صغیر ، میاں ساجد گورسی ، شیخ نعمت اللہ ، عصمت اللہ تارڑ ، صاحبزادہ عتیق الرحمن ۔
پاکستانی و کشمیری کمیونٹی فرانس

Sahibzada ateeq, founder, and, ex-president, Pakistan, press, club, Paris, France