counter easy hit

صادق آباد: اہلکاروں کی بازیابی کیلئے فضائی آپریشن، ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر شیلنگ

Sadiqabad

Sadiqabad

صادق آباد (جیوڈیسک) صادق آباد میں پولیس چوکی سے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو ایک دن گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔

اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے فضائی آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی جس سے 5 ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں۔

ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں کمانڈوز سمیت 2 ہزار اہلکار شریک ہیں۔ خیال رہے کہ صادق آباد کے دریائی علاقہ ماچھکہ کی چیک پوسٹ پر ہفتے کی رات گئے تیس کے قریب ڈاکوؤں نے حملہ کر کے سپیشل سکواڈ کے اے ایس آئی سمیت سات اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغواء کر لیا تھا۔

اغواء ہونے والے اہلکار خصوصی ٹاسک پر تعینات تھے جبکہ ان کا تعلق پنجاب پولیس کے سپیشل سکواڈ سے ہے۔