counter easy hit

پنجاب کے اہم شہر سے افسوسناک خبر

Sad news from the main city of Punjab

نوشہرہ ورکاں (ویب ڈیسک) گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی اور سالے کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تتلے عالی فیصل کالونی کے رہائشی 35 سالہ شاہد کی ثمینہ بی بی سے شادی ہوئی۔ گذشتہ روز دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر ثمینہ بی بی کے گھر والے بھی آ گئے۔ شاہد نے غصہ میں آ کر اپنی بیوی ثمینہ اور سالے محمد نذر پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں بہن بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم نے دونوں بہن بھائیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کی جنہیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ دوسری جانب شیخوپورہ سے ایک خبر کے مطابق شیخوپورہ فیصل آباد روڑ پربھکھی کے قریب مسافر رکشہ، بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا۔حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے شیخوپورہ کی طرف جاتے ہوئے بھکھی کے پاس رکشہ نجی کمپنی کی بس اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا جس سے 5 افراد ہلاک سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔حادثہ کی اطلاع پرریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد کی قیادت میں موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیااور ہلاک ہونے والے 2 مرد،2 خواتین اور 1 بچی کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں اعظم ولد محمد عارف 25 سال، مہوش دختر اعظم 04 سال، حلیمہ بی بی زوجہ محمد عارف 60 سال، محمد نزر 34 سال ناظر لبانہ۔ آمنہ بی بی زوجہ محمد نزر30 سال جبکہ زخمی ہونے والوں میں۔ذیشان ولد اکرم25 سال، فیروز وٹواں شیخوپورہ، عاشق حسین ولد منیر احمد 28سال،4 چک رسالہ شیخوپورہ، عزرا بی بی زوجہ محمد حسین 45 سال،، رضیہ بی بی زوجہ اعظم 26 سال شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website