counter easy hit

افسوسناک خبر : لاہور کے مشہور دشمن دار تاجر کے ساتھ ناقابل یقین واقعہ پیش آگیا

Sad news: An incredible incident took place with a famous enemy trader in Lahore

اہور(ویب ڈیسک)مزنگ کے علاقہ میں دن دیہاڑے گوگی بٹ کے دست راز اوربرانڈرتھ روڈ کے تاجر 48 سالہ عرفان عرف شیخ چنا کو حملہ آوروں نے فائر نگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سہ پہر کے وقت شیخ چنا اپنی سفید رنگ کی پراڈوگاڑی میں اپنے ڈرائیور اور گن مین کے ہمراہ جیل روڈ قر طبہ چوک کا جب یو ٹرن لے رہا تھا تو اس قت ایک ویگو ڈالے میں سوار حملہ آور ملزمان نے اچانک مخالف سڑک سے ان پر اند ھا دھنف فائرنگ کر دی جس سے عرفان عرف شیخ چنا اس کا گن مین رفیق خان اور قر یب سے گزرنے والا رکشہ سوار راہگیر شیر بہادر خان زخمی ہو گئے۔تمام زخمیوں کو سروسز ہسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں لے جا یا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعدازاں شیخ چناکو موت کی تصدیق کر دی۔ فائر نگ اس قد ر شدید تھی کہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور قر یبی لو گو ں نے بھاگ کر جا ن بچائی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ جدید رائفلوں سے بالکل سامنے آکر کی گئی۔مقتول کی گوالمنڈی کے رہائشی گواش بٹ سے دشمنی چل رہی تھی۔ فیس بک پر ایک دوسرے کو گالیاں نکالنے سے اس دشمنی کا آغازہوا دوسال قبل مقتول نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے گواش بٹ پر فائر نگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا تھا جس کا مقد مہ روفے،شیخ چنا اور اس کے بیٹے پر درج ہو ا تھا ۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکٹروں کی تعداد میں مقتول کے رشتے دار اور دیگر عزیزو اقارب ہسپتال پہنچ گئے ۔عنی شاہدین کے مطابق ملزمان نے تعاقب کر کے شیک چنا کوقتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب گوجرانوالہ سے ایک خبر کے مطابق ڈاکو ؤں کی فائرنگ سے آرک فین انڈسٹری کا مالک نذیراحمد باجوہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ جاں بحق، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب،مقتول نذیر احمد باجوہ ایڈووکیٹ گھرسے باہر نکلے کہ ڈاکوؤں نے زبردستی روک کر لوٹنے کی کوشش کی جس پر مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ نذیر احمد باجوہ ایڈووکیٹ کو دو گولیاں سینے پر لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی حالت میں انہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ تھانہ جناح روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website