counter easy hit

سبیکا کی میت امریکا سے پاکستان روانہ کردی گئی

ہوسٹن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کی میت امریکا سے روانہ ہوگئی،میت منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی پہنچے گی۔

Sabrina's death has been released from America to Pakistanہوسٹن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے والد کے مطابق سبیکا کی میت امریکا سے پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے روانہ ہوگئی ۔

میت براستہ استنبول منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی پہنچے گی،سبیکا کے والد کے مطابق امریکا میں دھند ہونے کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے اور جلد ہی نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا تعین بھی کرلیا جائے گا۔

سبیکا کی کزن شہیرہ میت کے ساتھ پاکستان واپس آئیں گی۔اس سے قبل سبیکا شیخ کی نماز جنازہ ہیوسٹن کے علاقے شوگر لینڈ کی مسجد حمزہ میں ادا کی گئی۔

اس موقع پر ہونے والی دعائیہ تقریب میں ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹنر، شوگرلینڈ کے میئر جو، زمرمین، ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلا جیکسن اور ال گرین نے بھی شرکت کی ،جبکہ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی سمیت خواتین کی بھی بڑی تعدادشریک ہوئی۔