counter easy hit

امریکا میں قتل سبیکا شیخ کی میت پاکستان روانہ

اسلام آباد: امریکا کے اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت وطن روانہ کردی گئی۔

Sabika Shaikh killed in US dead body leave Pakistanامریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ایک اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونہار پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی نماز جنازہ مقامی مسجد صابرین میں ادا کی گئی۔ سبیکا کی میت امریکا سے پاکستان روانہ کردی گئی ہے جو ترکی کے شہر استنبول کے راستے کراچی پہنچے گی۔ سبیکا کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ میت نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پہنچے گی۔ ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں ایک طالب علم کی فائرنگ کے نتیجے میں سبیکا سمیت 9 طالبعلم اور ایک استاد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔ سبیکا شیخ امریکی حکومت کے طلبہ کے تبادلے کے پروگرام ’یوتھ ایکسچیج اینڈ اسٹڈی پروگرام‘ کے تحت امریکا میں زیر تعلیم تھی۔