counter easy hit

روسی وزیرخارجہ کا شاہ محمود قریشی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام

اسلام آباد(یس اردو نیوز) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہارکیا اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان میں قائم روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری روسی وزیر خارجہ سرگئی۔ لاروف نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سن کر بہت تشویش ہوئی،میںآپ کی تندرستی اور جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔ روسی وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ پھر سے جلد شروع ہو گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی پیغام بھجوانے اور صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا شکریہ ادا کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website