counter easy hit

شام میں 7 فوجی طیارے تباہ کرنے کی رپورٹ روس نے مسترد کردی

روسی وزارت دفاع نے اُن رپورٹوں کو مسترد کر دیا جن میں شام میں 7 فوجی طیاروں کے تباہ ہونے کا بتایا گیا تھا۔

Russia rejects the report to destroy 7 military aircraft in Syriaروسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق 31 دسمبر کو غروبِ آفتاب کے بعد اندھیرا چھاتے ہی مسلح گروپ کی جانب سے حمی میم کے اڈے کو اچانک مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں اڈے پر موجود روسی اہلکاروں میں سے 2 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔ وزارت نے کومر سینٹ نامی اخبار کی اس معلومات کو جھوٹ قرار دیا جس میں دو عسکری اور سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ حملے میں عملی طور پر 7 فوجی طیارے تباہ ہوگئے۔ روسی روزنامے کومرسینٹ نے مذکورہ ذریعوں کے حوالے سے بدھ کی شام بتایا کہ 31 دسمبر 2017 کو شامی اپوزیشن گروپوں کی جانب سے حمی میم کے فضائی اڈّے پر داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں کم از کم 7 روسی طیارے تباہ ہوئے۔