counter easy hit

فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن کی سوچ ایک غلطی ہوگی۔ روسی وزیر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مسئلہ فلسطین کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن کی سوچ بہت بڑی غلطی شمارہوگی۔ ماسکواور روس نے مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ناممکن قرار دے دیا، روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن کی سوچ ایک غلطی ہوگی، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کردیے، مزید 5 یا 6 عرب ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار ہیں، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کیلئے امن معاہدہ کیا، روسی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے رد عمل میں سامنے آیا ہے، وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ سوچنا غلط ہوگا کہ مسئلہ فلسطین کا حل تلاش کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں دیرپا استحکام ممکن ہوگا، روس نے علاقائی اور عالمی طاقتوں پر مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے بھی زور دیا، روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس اس سلسلے میں مشرقی وسطیٰ کے امن مذاکرات کے سفارتی فریم ورک اور عرب لیگ کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ مشترکہ کام کرنے کے لیے تیار ہے، متحدہ عرب امارات نے 13 اگست اور بحرین نے 11 ستمبر کو اسرائیل سے امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website