counter easy hit

منہاج القرآن آسٹریا کے زیراہتمام عرس غوث الاعظم اور عرس سیدنا طاہر علاءالدین کی روحانی محفل

Austria Urs Ghous Pak Mehfil

Austria Urs Ghous Pak Mehfil

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن آسٹریا کے مرکزپر سلطان الاولیاء شیخ عبدالقادر گیلانی المعروف غوث الاعظم اور تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست اور فیضانِ غوث الاعظم کے امین قدوة الاولیاء سیدنا طاہرعلاء الدین بغدادی کے عرس کا اہتمام کیا گیا۔

حاجی ملک امین اعوان کی زیرصدارت منعقد ہونے والی اس روحانی محفل کی نقابت کی ذمہ داری علامہ مدثر اعوان نے ادا کیے۔ جبکہ خصوصی خطاب کے لیے جرمنی سے منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنما مفتی ممتاز حسین قادری تشریف لائے۔ سٹیج پر مہمانان گرامی میں پروفیسر اظہر سیالوی، سید علی غضنفر باوا اور دیگر زعماء زینت افروز تھے۔ PAT آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ نسیم کی نمائندگی شیخ محبوب عالم اور سفیان چوہدری نے کی۔

مفتی ممتاز حسین قادری نے قرآن و سنت کی روشنی میں شانِ غوث اعظم واضح کرتے ہوئے کہا کہ عصرِ حاضر کی تجدیدی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری کی زیرقیادت اولیائے کرام کے فیض کو بھرپور انداز میں پھیلا کر امت مسلمہ کو محبت، اخوت اور امن و آشتی کا مظہر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

محفل میں حافظ مبشر قادری نے تلاوت کلام پاک جبکہ ہدیہ نعت و مناقب کی سعادت، غلام مصطفی نعیمی، شہریار خان، محمد نعیم رضا، حاجی محمد اکبر، سید عبدالرحمن، زبیراعوان و عبیر اعوان نے حاصل کی۔ اختتام پر امت مسلمہ کے لیے اجتماعی دعا کے بعد حاضرین میں لنگرِ غوثیہ تقسیم کیا گیا۔