counter easy hit

تنازعات کی جڑ: انگلینڈ کے ساتھ میچ میں بھارتی کھلاڑی نیلے رنگ کی بجائے نارنجی رنگ کی جرسیاں کیوں استعمال کریں گے ؟ پتہ چل گیا

Root of Conflict: Why would Indian players use orange color jerseys instead of blue in the match with England? Found out

نئی دہلی (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارتی کھلاڑیوں کی نارنجی رنگ کی جرسیوں کے استعمال پر بھارت میں ملک گیر تنازع کھڑا ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ 2019 کے سلسلے میں ہونے والے بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں بھارتی کھلاڑی نیلے رنگ کی بجائے نارنجی رنگ کی جرسیاں استعمال کریں گے جسے بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی رنگ دیتے ہوئے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔30 جون کو ہونے والے ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں بھارتی ٹیم کی نارنجی جرسیاں پہننے پر بھارتی اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ملک کے پردھان منتری وزیرِاعظم) نریندرمودی کی یہ ایک چال ہے، وہ کرکٹ کو بھی سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں ، ہمارا قومی رنگ نیلا ہے تو نارنجی جرسیاں پہننے کا کیا مقصد ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ مودی کی جانب سے ملک میں تعصب پھیلانے کی ایک سازش ہے، مودی یاد رکھیں کہ بھارتی پرچم ترنگا بھی ایک مسلمان نے تریب دیا تھا۔ اگر قومی ٹیم کی وردی کا رنگ بدلنا ہی ہے تو اسے ترنگا رنگ دے دیں، قومی ٹیم کو صرف نارنجی رنگ کی جرسیاں پہنانے کے پیچھے مودی کا کیا مقصد ہے۔ابو عاصم عاضم نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ مودی ملک میں تعصب کی آگ بھڑ کا رہے ہیں اور کھیل کو بھی سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ بھارت ارون نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں نہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہم کونسا رنگ پہن کر میدان میں اتریں گے ہماری توجہ صرف کھیل پر ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ہمارا خون بھی نیلا ہے اور بنیادی رنگ بھی نیلا ہی ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں بھارتی ٹیم اپنے 7ویں میچ کے دوران نارنجی رنگ کی جرسیاں پہنے گی جبکہ آئی سی سی ایونٹس میں حصہ لینے والی ٹیمیں 2رنگ کی کٹس استعمال کرسکتی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website