counter easy hit

وزیراعظم نے سلیکٹڈ پکارے جانے کی خفٹ متانے کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو کی نقلیں اتاریں، روحی بانو

وزیراعظم نے سلیکٹڈ پکارے جانے کی خفٹ متانے کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو کی نقلیں اتاریں، روحی بانو

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس کی صدر جناب روحی بانو نے وزیراعظم کے ہرپوری جلسہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پیروڈی کرنے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جناب بلاول بھٹو زرداری نے سلیکٹڈ پکارا جو زبان زد عام ہوگیا ۔ وزیراعظم نے سیاسی اخلاقیات کو پس پشت رکھتے ہوئے اپنی دیرینہ خفت مٹانے کیلئے پوری دنیا کے سامنے اپنا مذاق بنوایا ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اس قدر خودپسند اوراناپرست ہیں کہ اپنا مخصوص حلقہ احباب کے سوا کسی فورم پر سربراہ ریاست کے طور پر اپنا مقام حاصل کرنے میں ناکام ہوتے جارہے ہیں انھیں اپنی ناکامیوں کو تسلیم کر کے اپنے اندر اتنی جرات پیدا کرنی چاہیے کہ وہ اپنی کمزوریوں پر قابو پائیں تاکہ بائیس کروڑعوام کو بارباریہ احساس نہ ہو کہ ایک نااہل شخص ان کا سربراہ بن چکا ہے۔

 

ROOHI BANO, PRESIDENT, PPP, WOMEN, WING, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website