counter easy hit

مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 8ویں برسی ایک باوقار، حوصلہ مند اوردلیر خاتون کی یاد دلاتی ہے، روحی بانو

مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 8ویں برسی  ایک باوقار، حوصلہ مند اوردلیر خاتون کی یاد دلاتی ہے، روحی بانو

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو نے  نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 8ویں برسی پر شاندار الفاظ میں انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر جمہوریت  کی برسی ہمیں ایک باوقار ، حوصلہ مند اوردلیر خاتون کی یاد دلاتی ہے جنہوں نے خواتین کو فخر سے جینا سکھا دیا۔ ان کی قربانیوں اورجدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔ مادر جمہوریت نے عورت کی کمزوری کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے شقی القلب آمر اوراسکے چیلوں کو نظریں جھکانے پر مجبور کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ عظیم مادر جمہوریت کو بطور خاتون راہنما دنیا میں وہ مرتبہ حاصل ہوا جو کسی سیاسی خاندان کی خاتون کو حاصل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے مصائب وآلام کے کوہ گراں سر کیے مگر پھر بھی ہمت نہ ہاری اور اپنے شوہر، بیٹے، بیٹی کی قربانی دے کر بھی اس ملک کو جمہوریت کی صورت میں روشنی کی کرن عطا کی جس کیلئے اس ملک کے عوام انھیں ہمیشہ اپنی دعائوں میں یاد رکھیں گے

Roohi Bano, President, PPP, women, wing,, express, his, gratitude, on, 8th, death, anniverssry, of, Begum Nusrat Bhutto, Mother, of, Democracy

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website