counter easy hit

راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیدیا

سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیدیا، 36 سالہ فیڈرر نے کہا ہے کہ ان کا ڈیوس کپ میں کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،وہ اولمپکس میں بھی ایکشن میں نہیں ہوں گے۔

Roger Federer gave a retirement indicatorفیڈرر کا کہنا تھا کہ میں نے ڈیوس کپ ایونٹ سے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا لیکن نہیں لگتا کہ اب میں سوئٹزلینڈ کی نمائندگی کروں گا۔ ان کا کہناتھا کہ میں نے ٹوکیو اولمپکس کو اپنا مقصد نہیں بنایا، ریو اولمپک میں نہ ہونے سے دل دکھا تھا مگر میں اب صحیح ہوں ۔ میں دو بار اپنے ملک کا پرچم بردار رہا ہوں۔ میں نے ایک بار سونے کا اور ایک بار چاندی کا تمغہ بھی جیتا ہے ، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے اولمپکس میں بہت کچھ حاصل کر لیا ہے ، اس سے زیادہ میں نہیں سوچتا ۔مبصرین کا کہنا ہے کہ وہ عالمی ٹینس سے شاید ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہیں۔