counter easy hit

راجر فیڈرر ایک بار پھر نمبر ون کی دوڑ میں سب سے آگے

سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ایک بار پھر نمبر ون کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ رافیل نڈال کی جمعے کو میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنلز میں شکست کے بعد اے ٹی پی رینکنگ Roger Federer again at the forefront of the number one raceمیں راجر فیڈرر کل دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر آجائیں گے۔

چھتیس سال کے راجر فیڈرر نے فروری میں نیدرلینڈز کے روبن ہیز کو ہراکر معمر ترین اے ٹی پی نمبر ون رینکنگ حاصل کی تھی۔

اسپین کے رافیل نڈال نے مارچ میں فیڈرر سے پہلی پوزیشن چھین لی تھی۔

سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے دوہزار چار میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کی تھی۔

انہوں نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں میرت سافن کو ہرایا تھا۔