counter easy hit

روبوٹ کال گرلز دستیاب ہوں گی

روس میں فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے آغاز سے قبل ہی دارلحکومت ماسکو میں دنیا کا پہلا روبوٹ قحبہ خانہ کھول دیا گیا ہے ۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈولز ہوٹل کے نام سے یہ قحبہ خانہ روسی دارالحکومت کے بزنس ڈسٹرکٹ میں قائم کیا گیا ہے جہاں ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے آنے والے غیر ملکی مہمانوں کے لئے روبوٹ لڑکیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس قحبہ خانے کو روسی حکومت کی جانب سے قانونی تحفظ حاصل ہے اور یہاں آنے والے کسٹمر 24 سے 40 ڈالر میں روبوٹ جنسی گڑیاﺅں کے ساتھ وقت گزارسکیں گے ۔ قحبہ خانے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی جنسی گڑیائیں مصنوعی جنسی ذہانت سے لیس ہیں ۔ وہ حقیقی خواتین کی طرح جذبات کا اظہار کرسکتی ہیں اور گاہکوں کے ساتھ ان کا میل جول اور برتاﺅ بھی حقیقی خواتین جیسا ہوگا ۔ قحبہ خانے کے مالک دمتری الیگزینڈروف سے جب پوچھا گیا کہ انہیں روبوٹ جنسی گڑیاﺅں کا قحبہ خانہ قائم کرنے کا خیال کیونکر آیا تو ان کا کہنا تھا ” یہ جنسی زندگی کو بہتر بنانے کا ایک محفوظ طریقہ ہے اور یہاں اسے قانونی تحفظ بھی حاصل ہے ۔ میرا خیال ہے کہ اس میں کو ئی حرج نہیں بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ جسم فروش خواتین کے استحصال او ران پر تشدد کے مسئلے کا بھی یہی حل ہے کہ قحبہ خانوں میں حقیقی خواتین کی بجائے روبوٹ گڑیائیں استعمال کی جائیں ۔“ دوسری جانب روس کے سکیورٹی کے ادارے ایف ایس بی نے ایک امریکی شہری کو ماسکو میں جاسوسی کے الزامات میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدہ امریکی شہری کی شناخت پال ویہلن کے نام سے کی گئی ہے اور انھیں دسمبر کی اٹھائیس تاریخ کو جاسوس کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ روس میں ایف ایس بی جو ملک کے خلاف جاسوسی کو روکنے کا مجاز ادارہ ہے اس نے پال ویہلن کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website