واشنگٹن ڈی سی: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے یکم اپریل 2018 کے روز شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کیا جس میں انہوں نے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن سے ملاقات بھی کی تھی۔

اندازہ ہے کہ یہ ملاقات اس سال جون میں کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر اور شمالی کوریائی قیادت میں یہ خفیہ ملاقات 2000 کے بعد امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن میں متوقع ملاقات کی خبریں مارچ میں سامنے آئی تھیں جو دنیا کےلیے نہایت حیرت انگیز تھیں کیونکہ اس سے ایک سال پہلے تک ان دونوں سربراہان کے درمیان لفظی جنگ جاری تھی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کی ذات پر حملے کیے اور دھمکیاں تک دی تھیں۔








