counter easy hit

پاکستان کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست کی ذمہ دار حنا پرویز بٹ ، مگر کیسے ؟ یہ خبر پڑھ کر آپ بھی جان جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست نے کرکٹ شائقین کو مایوس کر دیا ، پاکستان کی شکست پر سوشل میڈیا صارفین جہاں مایوسی کا اظہار کرر ہےتھے وہیں انہوں نے پاکستان کی شکست کا ملبہ مسلم لیگ ن کی خاتونرہنما حنا پرویز بٹ پر ڈال دیا۔ دراصل ہوا یہ کہ پاک سری لنکا دوسرا ٹی ٹوئنٹی دیکھنے کے لیے حنا بٹ بھی اسٹیڈیم میں اپنے بیٹے کے ساتھ موجود تھیں ۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اس حوالے سے تصاویر اور ویڈیو شیئرکیں تو شائقین کرکٹ نے ان پر پاکستان کی شکست کا ملبہ ڈال کر اپنا دل ہلکا کرنا شروع کر دیا۔ حنا پرویز بٹ نے ٹویٹر پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور میرا بیٹا محمد قذافی اسٹیڈیم میں میچ انجوائے کر رہے ہیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس ٹویٹر پیغام پر پاکستان کی شکست کا تمام تر ملبہ اِن پر ڈال دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ہم اسی لیے ہار گئے ہیں۔ اسی لیے ہار گے ہیں۔ منحوسیت۔۔۔ ایک اور صارف نے کہا کہ تب ہی میں کہوں کہ ہم میچ کیوں ہارے ہیں۔ جب نحوست وہاں ہو تو یہی حال ہوتا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ جہاں تم لوگ ہوتے ہو وہاں سے پاکستان کے لیے کوئی خیر کی خبر کی کوئی اُمید نہیں ہوتی۔ ایک اور صارف نے حنا پرویز بٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ میچ دیکھنے گئی تھیں اسی لیے ہم میچ ہار گئے۔ آپ گئیں تھیں میچ دیکھنے اسی لیے آج بھی ہار گئے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 35 رنز سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی تھی۔ آخری میچ بدھ 9 اکتوبرکوقذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

RESPONSIBLE, OF, PAKISTAN'S, DEFEAT, IN, T20, MATCH, HINA PERVEZ BUTT, BUT, HOWRESPONSIBLE, OF, PAKISTAN'S, DEFEAT, IN, T20, MATCH, HINA PERVEZ BUTT, BUT, HOWRESPONSIBLE, OF, PAKISTAN'S, DEFEAT, IN, T20, MATCH, HINA PERVEZ BUTT, BUT, HOW

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website