counter easy hit

ملتان یونین کونسلز کے نمائندوں کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات، کامیاب سفارتکاری پر مبارکباد دی اور پھول پیش کیے

ملتان کی مختلف یونین کونسلز کے نمائندوں کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات علاقائی نمائندوں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو کامیاب سفارتکاری پر مبارکباد دی اور پھول پیش کئیے

جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے مخدوم شاہ محمود قریشی جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کے ازالے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہیں علاقائی نمایندگان نے جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا