counter easy hit

قومی سلامتی کے منافی خبر کا معاملہ، حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

حکومت نے قومی سلامتی کے منافی متنازع خبر کے معاملے پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے

Reported a case of violation of national security, the government formed a committee

Reported a case of violation of national security, the government formed a committee

۔

 اسلام آباد: حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کے خلاف خبر کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کا ایک ایک ممبر شامل ہوگا جبکہ ایف آئی اے سے بھی ایک فرد کمیٹی کا رکن ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری سٹیبلشمنٹ طاہر شہباز اور محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعید بھی کمیٹی کے رکن ہونگے۔ محتسب پنجاب نجم سعید آزاد حیثیت سے رکن ہوں گے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان انور بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی خبر کے ذریعے کا پتہ چلائے گی جبکہ صحافی سرل المیڈا کو بھی انکوائری کمیٹی میں بلایا جائے گا۔
خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان 1979ء سے 1991ء تک لاہور ہائیکورٹ کے جج رہے۔ 1979ء میں ان کے پاس ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا عہدہ بھی رہا۔ وہ اس وقت پنجاب یونیورسٹی کے وزیٹنگ پروفیسر آف لاء اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل بھی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے جسٹس (ر) عامر رضان کا نام تجویز کیا تھا، تاہم اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق نہ ہونے کے باعث عامر رضا خان کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بنایا گیا تھا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website