counter easy hit

معروف آرکیٹیکٹ حبیب فدا علی انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف آرکیٹیکٹ حبیب فدا علی ہفتے کے روز انتقال کرگئے۔

انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر کی جانب سے ادارے کے فارغ التحصیل طلبہ کو موصول ہونے والے پیغام کے مطابق ان کی نماز جنازہ دوپہر 12 بجے بوہرہ قبرستان میں ادا کی گئی۔

فدا علی ملک کے مایہ ناز ماہر تعمیرات تھے، وہ آرکیٹیکچر کے شعبے میں دیئے جانے والے آغا خان ایوارڈ کی ماسٹر جیوری کا بھی حصہ تھے اور انہوں نے اپنے کام پر بے شمار اعزازات وصول کیے، جن میں اہم کارپوریٹ عمارتوں کی ڈیزائننگ اور تیاری اور موہٹہ پیلس کا تحفظ اور تعمیرِ نو بھی شامل ہے۔

—فوٹو بشکریہ: حبیب فدا علی ڈاٹ کام
—فوٹو بشکریہ: حبیب فدا علی ڈاٹ کام

حبیب فدا علی انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کرچکے تھے۔

ذاتی گھروں سے عوامی عمارات تک ان کے کام کی خوبصورتی اور وسعت کو حسن الدین خان اپنی کتاب ‘دا آرکیٹیکچر آف حبیب فدا’ میں تصاویر کی صورت محفوظ کرچکے ہیں۔

1956 میں وہ لندن کے معروف کالج آرکیٹیکچرل ایسوسی ایشن کا حصہ بنے جہاں کے بہترین استاد اور روشن طالب علم اس کی پہچان ہیں۔

فدا علی مشہور آرکیٹکٹ رابرٹ ونچیوری کی لکھائی ان کے وژن سے متاثر تھے، بطور ایسوسی ایٹ رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس کا حصہ بننے کے بعد فدا علی 1964 میں پاکستان واپس پہنچے۔

ان کے ابتدائی منصوبوں میں ہل پارک کا کوہسار ریسٹورنٹ شامل تھا جو اب باقی نہیں رہا تاہم اس کی تصاویر حسن الدین خان کی کتاب میں موجود ہیں۔

حبیب فدا علی کا ایک مایہ ناز کارنامہ لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (لمز) کی عمارت ہے جسے آرکیٹیکٹ مرلی دھر دوانی نے ‘مغربی ٹیکنالوجی اور مقامی روایات اور اشیاء کا امتزاج قرار دیا اور کہا کہ یہ تہذیبی آگاہی کی جانب اہم قدم ہے’۔

فدا علی کے کام کا تنوع دبئی جمیرا بیچ ریزیڈنس میں اشتراک تک پھیلا ہوا ہے، انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹ پاکستان کے کراچی چیپٹر کے صدر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں اور یونین آف انٹرنیشنل آرکیٹیکٹس (ریجن فور) کے کونسل ممبر بھی رہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website