counter easy hit

”اگر امریکہ نے ہمیں ایف 35 طیارے نہ دیے تو یاد رکھنا ۔۔“رجب طیب اردگان نے ٹرمپ کو تاریخی سرپرائز دے ڈالا

"Remember if America didn't give us F-35s?" Recep Tayyip Erdogan gave Trump a historic surprise

انقرہ(ویب ڈیسک)ترک صدررجب طیب اردوگان نے کہاہے کہ اگر امریکہ نے ایف 35 طیارے نہ دیئے تو روس کے ایس یو 35 اور ایس یو 57 طیارے خریدنے کیلئے روس سے بات کی جا سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق رجب طیب اردگان کاکہنا تھا کہ میں رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا، ان کا ملک کسی بھی دوسرے ملک سے جنگی طیارے خرید کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر امریکا نے ایف 35 طیارے نہ دیئے تو روس کے ایس یو 35 اورایس یو 57 طیارے خریدنے کے لیے روس سے بات کی جاسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہایک سوال کے جواب میں صدر طیب ایردوآن نے کہا کہ اگر امریکا نےایف35 طیاروں کے حوالے سے موجودہ موقف تبدیل نہ کیا تو ترکی کسی دوسرے ملک سے طیاروں کی ڈیل کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی طیارے ایس یو 35 اورایس یو 57 کے بارے میں روس کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے ہم اپنے دفاع اور دفاعی صنعت کی ضرورت کیلئے ہر ملک سے بات کریں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اوآئی سی نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، اوآئی سی کے ارکان نے متفقہ بیان دیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں جوکچھ ہورہا ہے دنیا دیکھ رہی ہے،امید ہے دیگر عوام اور مسلم امہ بھی آواز بلند کرےگی، وزیرخارجہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے،وزیراعظم مناسب وقت پرفضائی حدودبند کرنے کا فیصلہ کریں گے،وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کاکرپشن سے کوئی تعلق نہیں،کشمیر سیل ہرپہلو پر غوروفکر کرکے تجویز دےگا،وزیراعظم 27ستمبر کو جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے، وزیراعظم امریکہ کے دورے میں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے،شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مودی دنیا میں جہاں گئے منہ کی کھانی پڑی، مودی 40ملکوں کے دورے پر نہیں گئے،مودی دورے کرتے رہے لیکن دور بدل چکا ہے،بھارتی جارحیت پر خاطر خواہ جواب دیاجائےگا،9ستمبر کو جنیوا میں انسانی حقوق تنظیم میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کروں گا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا کاروبار28روز سے بند ہے،کشمیری نوجوانوں کو اٹھایاجارہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں نوجوان مظالم کانشانہ بن رہے ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں بچے تعلیم سے محروم ہیں،والدین خوف میں مبتلا ہیں،وزیر خارجہ نے کہا کہ آج وزیراعظم نے کشمیریوں سے وعد ے کو وفا کیا،وزیراعظم نے کشمیریوں کی آواز شمالی امریکہ کے مسلمانوں کے سامنے اٹھائی،کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانا تمام مسلم امہ کی ذمہ داری ہے،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہٹلر اور مسولینی نے یورپ کو بے پناہ نقصان پہنچایا،آج وہی اقدام نریندر مودی کررہا ہے،یورپ کو توجہ دینی چاہیے،امید ہے دنیا مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم کےخلاف آواز اٹھائے گی،انہوں نے کہا کہ ہندوبرادری نے عمرکوٹ میں تاریخی اجتماع منعقد کیا،اقلیتوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم نے مدینہ کی ریاست اور اسلام پر روشنی ڈالی،ان کا کہنا تھا کہ کشمیرپراپوزیشن نے پارلیمنٹ میں ہمارا ساتھ دیا،ریلی میں اپوزیشن ارکان بھی شامل ہوتے تو مثبت پیغام جاتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website