counter easy hit

ذکر رسول کو ہر دور اور ہر عہد میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے، فرخ وسیم بٹ

Ireland Mehfil Milad un Nabi

Ireland Mehfil Milad un Nabi

لمرک آئرلینڈ (وسیم بٹ) آئرلینڈ کی مشہور معروف اور کاروباری شخصیت میاں عبد القدیر کی رہائش گاہ پر میلاد النبی کی مناسب کے حوالے سے ایک عظیم الشان قرآن خوانی و نعت خوانی کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے خاص شخصیات کے علاوہ عشاقان مصطفیٰ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد باقائدہ محفل کا آغاز اسد قدیر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا بارگاہ رسالت میں کلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں راجہ شاہد، رومان آغا، ساجد اقبال، سید ولید شاہ، محمد فہد اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نعت علی بٹ قادری شامل تھے جبکہ تحریک منہاج القرآن (آئرلینڈ) کے خادم فرخ وسیم بٹ نے توصیف ثنائے مصطفیٰ اور امام شرف الدین بوصری کی حالات زندگی پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ توصیف مصطفیٰ میں نعت کہنے کی ابتداء خود رب کائنات نے کی گویا نعت کہنا خود اللہ رب العزت کی سنت ٹہری اس دھرتی پر انسان کی ہستی عالم وجود میں بھی نہیں آئی تھی۔

نہ روحیں جسم کا لباد پہن کر دنیا میں آئی تھیں قرآن بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس وقت بھی اپنے رسول کے ذکر کی محفل سجائی ذکر مصطفیٰ کی محفل منعقد کی اس کے بعد اپنے قلب و روح کی ویران کھیتوں کو ذکر الہیٰ سے سراب کرنے کیلئے حلقہ ذکر بھی کروایا محفل کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نعت خواں علی بٹ قادری نے نبی اکرم کی بارگاہ اقدس میں عربی میں سلام کا نذرانہ پیش کیا المصطفیٰ اسلامک کے امام و خطیب حافظ گل نواز ملک و ملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

اس محفل میں جن خاص شخصیات نے شرکت کی ان میں ڈاکٹر جاوید علی، مدثر آغا، ناصر عباس، محمد یاسر، خالد خان، انکل ابو احمد (بنگالی)، محمد قیصر، محمد رفاقت، راجہ فیصل شرکا کی تواضع ضیافت میلاد سے کی گئی۔