counter easy hit

بریکنگ نیوز:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز دوبارہ کرانے کا اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کو دوبارہ پلے آف مرحلے کے مطابق کروائے جائیں گے، کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے ایونٹ کے پلے آف مرحلے کو سیمی فائنلز اور فائنل میں بدلا، ایونٹ کے ناک آؤٹ میچز کو کورونا کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔
شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پی ایس ایل فائیو کا میلہ پھر سے سجے گا، ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز ملتوی کیے ہیں منسوخ نہیں کیے گئے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 2020ء کے باقی میچز ضرور کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کے بقیہ میچز پرانے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے پلے آف مرحلے میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے کورونا وائرس کے خطرے کے باعث ایونٹ کی مدت کو کم کرتے ہوئے پلے آف مرحلے کو سیمی فائنلز اور فائنل میں بدل دیا تھا۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں کی موجودگی کو دیکھ کر پی ایس ایل کے باقی میچز کروائے جائیں گے، پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیے گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website