counter easy hit

ہالی ڈرامہ فلم الیٹا؛ بیٹل اینجلس کا پہلا ٹیزر جاری

پروڈیوسر جیمز کیمرون کی نئی ہالی وڈ سائنس فکشن ڈرامہ فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

Released the first taser of Hollywood drama movie Alita; battle angelہدایتکار رابرٹ روڈریگیوس کی اس فلم کی کہانی معروف جاپانی فکشن سیریز سے متاثرہ ہے جس میں26ویں صدی کے دور کی عکاسی کی گئی ہے جب سائنسدان غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ایک ایسی لڑکی کی تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جس سائیبورگ یعنی بوئیو مکینیکل اعضاء کی حامل ہوتی ہے اور عام انسانوں نے کئی گنا منفرد ہوتی ہے۔ جیمز کیمرون، جون لینڈاؤ اور رابرٹ روڈریگیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکارروزا سالاسار،کرسٹوفر والٹز،کیان جونسن،ایڈ سکیرن،ماہرشالا علی ، مشیل روڈریگیوس، جیکی ارلی ہالے اور جنیفر کونولی سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 20جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔