counter easy hit

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 25ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

Released bailable arrest warrant of Finance Minister Ishaq Darاسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے ملزم کو دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے عدم پیشی کی صورت میں عدالت سے وزیر خزانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس سے قبل نیب لاہور نے اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک سمیت تمام بینکوں کو خط لکھ دیا ہے۔