counter easy hit

جسٹس آصف کھوسہ کیخلاف ریفرنس عدلیہ کے خلاف سازش ہے، سپریم کورٹ بار

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پاناما بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس کو عدلیہ کے خلاف سازش قرار دے دیا۔

Reference against Justice Asif Khosa there is a conspiracy against the judiciary, SC Bar

Reference against Justice Asif Khosa there is a conspiracy against the judiciary, SC Bar

سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے کہا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس سپریم کورٹ کے خلاف بہت بڑی سازش اور ججز کو تقسیم کرنے کا بہانہ ہے، حکومت چاہتی ہے کہ پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیلوں کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نہ کریں، تاہم نظر ثانی کی اپیلوں کی سماعت کرنے والے پانچ رکنی بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ شامل ہوں گے۔

آفتاب باجوہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار اس کو بدنیتی پر مبنی ریفرنس سمجھتی ہے، کیونکہ کیس کی سماعت کے وقت حکومت نے خود کہا تھا کہ وہ اس فیصلے کو من و عن تسلیم کرے گی، لیکن اپنے خلاف فیصلہ آنے کے بعد حکمراں جماعت نے عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی شروع کردی ہے، جسٹس آصف سعید کھوسہ کرپشن کے خلاف جہاد کررہے ہیں جس میں سپریم کورٹ بار ان کے ساتھ ہے، پاکستان کی وکلا برادری کرپشن کے خلاف متحد ہے اور بدعنوانی کے خلاف عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کروائیں گے۔ سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے مزید کہا کہ عدلیہ کے خلاف کسی قسم کی محاذ آرائی قبول نہیں کریں گے، سپریم کورٹ کے جج معزز ہیں اور سپریم کورٹ بار عدلیہ کے ساتھ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website