counter easy hit

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس؛ ظفر حجازی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

اسلام آباد: ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

Record tampering case; individual crime could not be imposed on ZAFAR HIJAZI even todayریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی اسپیشل جج ارم نیازی کی عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث ظفر حجازی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور عدالت نے کیس کی  سماعت 27 اکتوبر تک  ملتوی کردی۔ ظفر حجازی نے 249 اے کے تحت بریت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے تاہم بریت کی درخواست پر بھی آج بحث نہ ہو سکی۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 466، 471 اور آر ڈبلیو 5 (2) پی سی اے 1947 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔  ان پر شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز سے متعلق سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کے ریکارڈ میں گڑبڑ کرنے کا الزام ہے۔