counter easy hit

حال ہی میں بالی وڈ کو خیر باد کہنے والی زائرہ وسیم کو بڑی آفر

Recently, Yasmin Waseem, who was a good friend of Bollywood, was very good

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بالی وڈ فلم ’دنگل‘ سے کیریئر شروع کرنے اور شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے رواں ماہ کے آغاز میں فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تو ہر کوئی حیران رہ گئے لیکن گزشتہ روز خبر سامنے آئی کہ وہ بالی ووڈ کو چھوڑنے کے بعد بھارت کے متنازع ترین رئیلٹی ٹی وی شو ’بگ باس 13‘ میں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق اس شو کا آغاز رواں برس 29 ستمبر کو ہونا ہے اور خبریں ہیں کہ اس بار بھی سلمان خان اس شو کی میزبانی کریں گے۔اس شو میں شرکت کرنے والے زیادہ تر اداکار متنازع ہوتے ہیں اور شو کی انتظامیہ کی خواہش ہے کہ زائرہ وسیم بھی اس بار اس کا حصہ بنی اور یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ زائرہ وسیم کو بگ باس میں شرکت کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی پیش کش کی گئی تھی۔کہا جا رہا تھا کہ زائرہ وسیم بھاری معاوضے کی پیشکش کی وجہ سے بگ باس میں شرکت کریں گی اور شو میں بھی بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کریں گی لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ زائرہ وسیم نے بھاری معاوضے کی پیشکش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شو میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ شوبز ویب سائٹ ’لیٹسٹلے‘ کے مطابق زائرہ وسیم کو سلمان خان کی میزبانی میں شروع ہونے والے شو بگ باس میں شرکت کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی پیش کش کی گئی لیکن اداکارہ نے اس متنازعہ ٹی وی شو میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website